اتوار, ستمبر 29, 2024
اشتہار

سحری پر بلایا تو اعظم خان کتنے انڈے پراٹھے کھاگئے؟ شعیب ملک نے بتادیا

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے معین خان کے صاحبزادے اور قومی کرکٹر اعظم خان کی خوراک سے متعلق دلچسپ کہانی بیان کردی۔

اے اسپورٹس کے پروگرام ’دی پویلین‘ میں سابق کپتان شعیب ملک ورلڈکپ کے دوران سابق کرکٹرز مصباح الحق ، وسیم اکرم اور معین خان کے ہمراہ شو میں شریک ہوئے، شو میں کرکٹ پر تبصروں کے دوران شعیب ملک نے معین خان کے سامنے اعظم خان کی خوش خوراکی کی دلچسپ کہانی بیان کی اور معین خان کو کہا کہ وہ اس سے متعلق اعظم خان سے کچھ نہیں کہیں گے۔

شعیب ملک نے بتایا کہ میں ایک مرتبہ رمضان کے دنوں میں دبئی والے گھر میں تھا جب مجھے اعظم کی رات میں کال آئی کہ میں دبئی آیا ہوا ہوں تو میں نے انہیں دعوت دیتے ہوئے کہا کہ گھر آؤ میں تمہیں سحری کرواتا ہوں اس کے بعد اعظم میری بتائی ہوئی لوکیشن پر پہنچ گئے۔

- Advertisement -

سابق کپتان نے بتایا کہ ان کے آنے کے بعد میں نے ان سے سحری میں کھانے کے حوالے سے پوچھا تو انہوں نے کہا جو آپ کھاتے ہیں وہ بنوالیں، میں نے انہیں بتایا کہ میں تو زیتون کے تیل سے تیار پراٹھا اور آملیٹ کھاتا ہوں جس پر اعظم نے کہا میرے لیے بھی وہی بنوالیں۔

شعیب ملک کے مطابق اس کے بعد میں نے اعظم کے لیے پہلے 6 انڈوں کا آملیٹ اور 4 سے 5 پراٹھے بنوائے، اعظم نے 3 منٹ کے اندر 6 انڈوں کا آملیٹ کھالیا اس کے بعد میں نے ان کیلئے پھر 6 انڈوں کا آملیٹ اور بنوالیا اس کے بعد جب آملیٹ ختم ہوگیا تو اس نے دو پراٹھے چائے میں ڈبو کر بھی کھائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں