اتوار, فروری 16, 2025
اشتہار

پاکستانی کرکٹراعظم خان زخمی، اسپتال منتقل

اشتہار

حیرت انگیز

پالیکیلے: لنکا پریمیئر لیگ میں پاکستانی کرکٹر اعظم کے ساتھ افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سری لنکا میں جاری لنکا پریمیئر لیگ( ایل پی ایل) کے میچ نمبر نو میں آج کینڈی فالکنز اور گال گلیڈی ایٹرز مدمقابل آئے، گال گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مخالف ٹیم کو 153 رنز کا ہدف دیا۔

کینڈی فالکنز ہدف کے تعاقب میں بلے بازی جاری رکھے ہوئے تھا کہ میچ کے 16 ویں اوور کے دوران گال گلیڈی ایٹرز کے وکٹ کیپر اعظم خان کو افسوسناک صورت حال کا سامنا کرنا پڑا۔

گال گلیڈی ایٹرز کے بولر نووان پردیپ نے لیگ اسٹمپ پر سلو بولنگ کی جسے مخالف ٹیم کے بیٹر چمیکا کرونارتنے جانے دیا، امپائر نے اسے وائیڈ بال قرار دیا۔

غیر متوقع صورت حال اس وقت پیش آئی جب بال اعظم خان کے گلوز میں آنے سے قبل اچانک باؤنس ہوئی اور وہ ان کی سر سے جا ٹکرائی، جس کے باعث وہ زمین پر گرپڑے اور درد کی شدت سے کراہنے لگے۔

یہ بھی پڑھیں: ’غیرذمہ دارانہ بیٹنگ نے ’ابرار‘ کا ڈیبیو ضائع کردیا

متعلقہ ٹیم کا میڈیکل عملہ فوری طور پر میدان میں آیا اور درد کی شدت کو دیکھتے ہوئے اعظم خان کو اسٹریچر پر لٹا کر میدان سے باہر لیجایا گیا، فوری طور پر ان کی انجری سے متعلق مزید معلومات میسر نہ ہوسکی۔

سری لنکا کے مقامی صحافی نے افسوسناک واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی تو صارفین کی جانب سے اعظم خان کی جلد صحتیابی کی دعا کی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں