اشتہار

’غیرذمہ دارانہ بیٹنگ نے ’ابرار‘ کا ڈیبیو ضائع کردیا‘

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی کے بعد ملتان ٹیسٹ میں بھی قومی ٹیم کی انگلینڈ کے ہاتھوں شکست پر وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل سیخ پا ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نے کہا کہ ’ہمیں پسند ناپسند کے کلچر سے نکلنا ہوگا اور ہماری ٹیم کو کھیلنے کا انداز بدلنا ہوگا۔

انہوں نے بیٹرز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’ابرار احمد نے شاندار ڈیبیو کیا لیکن غیرذمہ دارانہ بیٹنگ نے نوجوان اسپنر کا ڈیبیو ضائع کردیا۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ پنڈی ٹیسٹ میں شکست کے بعد قومی ٹیم کو ملتان ٹیسٹ میں بھی مہمان ٹیم کے ہاتھوں 26 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، ہیری بروک کو 108 رنز کی شاندار اننگز پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

میچ میں ڈیبیو کرنے والے ابرار احمد نے 11 وکٹیں حاصل کیں اور دونوں اننگز میں 24 رنز بھی بنائے۔

انگلینڈ نے اپنی اننگز میں 281 اور 275 رنز بنائے جبکہ قومی ٹیم پہلی اننگ میں 208 رنز پر ڈھیر ہوئی اور دوسری اننگ میں 328 رنز بناسکی۔

سعود شکیل 94 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ امام الحق نے 60 رنز بنائے اور محمد نواز 45 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

انگلش ٹیم کی جانب سے میچ میں فاسٹ بولر مارک ووڈ نے 6 وکٹیں حاصل کیں جبکہ جیک لیچ دونوں اننگز میں 5 وکٹیں حاصل کرسکے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں