اتوار, دسمبر 15, 2024
اشتہار

اعظم خان کی صائم ایوب کی شاندار اننگز پر ذو معنی پوسٹ وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے اوپنر صائم ایوب کی جنوبی افریقا کیخلاف شاندار اننگز پر اعظم خان کی ذومعنی پوسٹ وائرل ہوگئی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم سے ڈراپ اور لیگ کرکٹ کھیلنے والے قومی کرکٹر اعظم خان نے سوشل میڈیا پر صائم ایوب کی 98 رنز کی اننگز پر ذومعنی پوسٹ شیئر کی ہے۔

26 سالہ اعظم خان نے آخری میچ ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں کھیلا تھا۔

- Advertisement -

انہوں نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ ’اگر کھلاڑی کو مسلسل مواقع دیے جائیں تو انہیں اپنی بہترین کارکردگی دکھانے کا موقع ملتا ہے۔‘

لیجنڈری وکٹ کیپر معین خان کے صاحبزادے اعظم خان کو ٹی 20 ورلڈ کپ میں ڈیبیو کروایا گیا تھا اور امریکا، آئرلینڈ کے خلاف خراب کارکردگی پر ڈراپ کردیا گیا تھا۔

اعظم خان

اعظم خان کو ان کی فٹنس اور فیلڈنگ کی وجہ سے سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔

صائم ایوب نے گزشتہ روز 57 گیندوں پر 98 پر شاندار کارکردگی دکھائی ان کی اننگز میں 11 چوکے اور 5 بلند و بالا چھکے شامل تھے۔

پاکستان نے 207 رنز اسکور کیے تھے جنوبی افریقہ نے ہدف کا تعاقب آخری اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا تھا، ریزا ہنڈریکس نے 117 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں