تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

اعظم سواتی کو پی ٹی آئی میں اہم عہدہ مل گیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت میں اہم تقرری، سینیٹر اعظم خان سواتی کو پاکستان تحریک انصاف کا ایڈیشنل سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر اعظم خان سواتی کو پاکستان تحریک انصاف کا ایڈیشنل سیکرٹری جنرل مقرر کیا گیا ہے۔

مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا بتایا کہ مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر کی جانب سے سینیٹر اعظم سواتی کی تقرری کا باضابطہ طور پر نوٹی فیکیشن جاری کر دیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی سینیٹر اعظم سواتی پھر گرفتار

واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز پر متنازع ٹوئٹس کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے سینیٹر اعظم سواتی کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

یاد رہے کہ گذشتہ سال نومبر میں اعظم سواتی کو متنازع ٹوئٹس کیس میں ایف آئی اے نے گرفتار کیا تھا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اعظم سواتی کو گزشتہ ماہ 13 اکتوبر کو ان کی رہائشگاہ سے گرفتار کیا گیا تھا جنہیں بعد ازاں ضمانت پر رہائی ملی تھی

Comments

- Advertisement -