تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

’میرا بیٹا ہو یا کسی اور کا پرفارم کرے ٹیم میں آجائے‘

قومی ٹیم کے سابق کپتان معین خان کا کہنا ہے کہ میرا بیٹا ہو یا کسی اور کا پرفارم کرکے ٹیم میں آسکتا ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معین خان نے کہا کہ جدید کرکٹ کی ڈیمانڈ میدان کے چاروں سمت شاٹس کھیلنا ہے مجھے نہیں معلوم وہ ٹیم میں کب آئے گا یہ بات یا تو چیف سلیکٹر جانتے ہیں یا پھر اعظم خود بتا سکتا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں سابق کپتان نے کہا کہ محمد رضوان نے میری بات کا جواب میدان میں دیا جو خوش آئند ہے۔

معین خان کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم اچھی کرکٹ کھیل رہی ہے ورلڈ کپ میں حریفوں کے لیے مشکلات کھڑی کرسکتی ہے۔

اعظم خان نے برق رفتار نصف سنچری بنا ڈالی

واضح رہے کہ اعظم خان ان دنوں سی پی ایل کھیلنے میں مصروف ہیں اور انہوں نے چند روز قبل شاندار نصف سنچری اسکور کی تھی۔

ان کی شاندار نصف سنچری کی بدولت بارباڈوس رائلز نے پیٹریوٹس کو شکست دی تھی۔

جارح مزاج بیٹر نے نصف سنچری بناتے ہوئے 103 میٹر کا بلند و بالا چھکا بھی لگایا تھا انہیں ڈیوائن براوو نے فلیچر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروایا تھا۔

یاد رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ اسکواڈ میں اعظم خان شامل نہیں ہیں جبکہ رضوان کے ساتھ نوجوان وکٹ کیپر محمد حارث کو شامل کیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -