ایڈنبرگ: اذان علی خان نے اسکاٹش جونیئر اوپن چیمپئن شپ 2024 کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا، وہ ایونٹ میں ناقابل شکست رہے۔
پاکستان کے اذان علی خان اسکاٹش جونیئر اوپن چیمپئن شپ 2024 کے فاتح بن گئے، پاکستانی پلیئر اسکاٹش جونیئر اوپن چیمپئن شپ کے ناقابل شکست کھلاڑی قرار پائے، اذان نے انڈر17 کے فائنل میں سویٹزرلینڈ کے لینڈروواگل کو شکست دی۔
اس سال ہونے والی اسکاٹش جونیئر اوپن چیمپئن شپ میں کینیڈا، برطانیہ، اٹلی، مصر اور امریکا سمیت 22 ممالک کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔
اذان علی خان برٹش اوپن ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں بھی حصہ لے رہے ہیں، برٹش اوپن ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ 2 جنوری سے 6 جنوری تک برمنگھم میں منعقد ہوگی۔
خیال رہے کہ اذان ایشین جونیئر برائونز میڈلسٹ اورپاکستان جونیئر انڈر 17 کیٹیگری اسکواش چیمپین بھی ہیں، انھوں نے 28 سے 30 دسمبر تک ایڈنبرگ میں منعقد اسکاٹش جونیئر اوپن اسکواش چیمپین شپ میں پاکستان کی نمائندگی کی۔