تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

آرمینیا کی فوج پسپا، آذربائیجان نے ایک اور علاقے پر کنٹرول حاصل کرلیا

باکو: آذربائیجان کے صدر الہام علی یف نے فضولی شہر کو آرمینیا کے قبضے سے آزاد کرا کے مکمل کنٹرول حاصل کرنے کا باقاعدہ اعلان کردیا۔

قوم سے خطاب کرتے ہوئے آذری صدر الہام علی یف نے اعلان کیا ہے کہ ’فضولی شہر کو آرمینی قبضے سے نجات دلا دی ہے، آرمینیا کی فوج کے حملے ہماری عوام کے ارادے اور جذبات کو ہرگز نہیں توڑ سکتے‘۔

انہوں نے دو ٹوک اعلان کیا کہ ’ہم جواب میں کبھی بھی آرمینیا کے شہریوں کو نشانہ نہیں بنائیں گے بلکہ دشمن کو میدان جنگ میں ہی جواب دیا جائے گا کیونکہ ہمارا ماننا ہے کہ عوام کو نشانہ بنانا انسانیت کا قتل ہے جس کا ہرجانہ ادا کرنا پڑتا ہے‘۔

علی یف نے سوال اٹھایا کہ ’آرمینیا جیسے غریب ملک کے پاس ایک دم اتنا اسلحہ کہاں سے آگیا، کون ہے جو اُن کی پشت پناہی کرتے ہوئے انہیں اسلحہ فراہم کررہا ہے‘۔

مزید پڑھیں: آذربائیجان کو آرمینیا کے خلاف بڑی کامیابی مل گئی، صدر کا اہم اعلان

آذربائیجان کے صدر نے فتح کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ’ہم نے فضولی شہر کو آزاد کرالیا اب یہاں پر موجود مساجد سے دن میں پانچ وقت اللہ اکبر کی صدائیں بلند ہوں گی‘۔

صدر علی یف نے آرمینی فوج کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہماری سرزمین پر سے فوری قبضہ چھوڑ  دیں، اگر یہ کام ہوجاتا ہے تو جنگ بندی ممکن ہے وگرنہ ہم اپنی سرزمین ایک ایک انچ ٹکڑا بھی حاصل کریں گے‘۔

یہ بھی پڑھیں: آذربائیجان کے ہاتھوں آرمینیائی فوج کی پسپائی، 10 روز میں 26 علاقے فتح

 دوسری جانب آذری فوج نے مقبوضہ علاقوں کی جانب پیش قدم جاری رکھی ہوئی ہے، وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ آعدرے، آعدام، فضولی اور جبریل میں کشیدگی کا ماحول برقرار ہے، آذربائیجان کی فورسز نے آرمینیائی فوج کے 7 ٹینکوں، 2 گراڈ میزائل نظام، 8 ڈی تھرٹی اور ایک ڈی 120 توپوں سمیت فوجی سازوسامان سے بھری 10 گاڑیوں کو تباہ کیا۔

وزارتِ دفاع نے دعویٰ کیا کہ آذربائیجان کی فوج کو تمام محاذوں پر برتری حاصل ہے۔

Comments

- Advertisement -