اشتہار

آرمینیا: بین الاقوامی ایونٹ میں آذربائیجان کا جھنڈا جلا دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

آذربائیجان نے آرمینیا میں ویٹ لفٹنگ ایونٹ میں جھنڈا جلانے پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔

آذربائیجان کا کہنا ہے کہ اس نے افتتاحی تقریب کے دوران جھنڈا جلانے کے واقعے کے بعد حریف آرمینیا کے دارالحکومت میں منعقد ہونے والی یورپی ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ سے اپنے کھلاڑیوں کو واپس بلا لیا ہے۔

حکومت کا کہنا ہے کہ اس کے کھلاڑیوں کے لیے چیمپئن شپ میں حصہ لینا ناممکن ہو گیا ہے اور وہ پہلے ہی آرمینیا سے جارجیا کے راستے گھر جانے کے لیے روانہ ہو چکے ہیں۔

- Advertisement -

ہفتے کے روز ہونے والے اس واقعے کی ویڈیو میں ایک شخص کو جھنڈا چھینتے اور اسے جلاتے ہوئے دکھایا گیا۔
اس واقعے پر آذربائیجان کی نوجوانوں اور کھیلوں کی وزارت اور اس کی قومی اولمپک کمیٹی نے سخت ناراضی کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے اسے "وحشیانہ فعل” نسلی نفرت اور نسل پرستی کا واضح ثبوت قرار دیا ہے جس کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ آرمینیا کھلاڑیوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیونکہ ایسے واقعات سے لگتا ہے کہ آرمینیا کھیلوں کے بین الاقوامی مقابلوں کی میزبانی کے لیے نااہل ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں