تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

دورہ انگلینڈ سے قبل اظہر علی نے بڑی خواہش کا اظہار کردیا

لاہور: قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے دورہ انگلینڈ سے قبل اپنی بڑی خواہش کا اظہار کردیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کا کہنا تھا کہ میری خواہش اور کوشش ہوگی کہ  دورہ انگلینڈ میں کپتانی اوربیٹنگ کی ذمہ داریوں کو الگ الگ احسن طریقے سے نبھاؤں۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’میری کوشش ہوگی کہ میچ وننگ پرفامنس دوں، انگلینڈ کی ٹیم کو ہوم گراؤنڈ کا فائدہ ہوگا، اُن کا باؤلنگ اٹیک اپنی کنڈیشنز میں ہمیشہ ہی بہترین رہا ہے، ہمارے پاس بھی بہترین باؤلنگ کے آپشنز ہیں‘۔

مزید پڑھیں: دورہ انگلینڈ، 18 کھلاڑیوں‌ نے کرونا کو شکست دے دی

یاد رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کا بیس رکنی اسکواڈ کل انگلینڈ کے لیے روانہ ہوگا۔ انگلینڈ جانے سے قبل کھلاڑیوں کے کرونا ٹیسٹ بھی کیے گئے جن میں سے 18 کی رپورٹس نیگیٹیو آئی اور دس کی پازیٹیو آئی تھی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پازٹیو رپورٹس والے کھلاڑیوں کے دوبارہ ٹیسٹ کیے جس کے بعد محمد حسنین، شاداب خان، فخر زمان، محمد رضوان، محمد حفیظ اور وہاب رہاض کے کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آئی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ میں موجود نوجوان کھلاڑی ظفر گوہر کو بھی اسکواڈ میں شامل کرلیا۔

Comments

- Advertisement -