20.8 C
Dublin
جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

اظہر علی کے والد کا سالگرہ منانے کا انوکھا انداز، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کے والد نے اپنی سالگرہ انوکھے انداز سے منائی اور 75 برس کی عمر میں ایک بار پھر خود کو فٹ ثابت کردیا۔

قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں اظہر علی اپنے والد کے ہمراہ جاگنگ کررہے تھے۔

انہوں نے لکھا کہ ’ابو نے اپنی 75ویں سالگرہ پوری فیملی کے ساتھ منائی، اُن کے بیٹے، پوتے اور نواسوں نے ماڈل ٹاؤن پارک میں واک کر کے اہم دن کی خوشی منائی‘۔ اظہر علی نے بتایا کہ ’ابو روزانہ یہاں واک کرنے آتے ہیں‘۔

- Advertisement -

قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان کے والد کو انوکھے انداز سے سالگرہ منانے اور اس عمر میں بھی خود کو فٹ ثابت کرنے پر صارفین نے انہیں بہت سراہا اور سالگرہ کی مبارک باد پیش کی۔

صارفین نے ان کے لیے لمبی عمر، خوشیوں اور صحت اور اسی طرح ہمیشہ فٹ رہنے کے لیے بھی دعا کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں