کراچی : قومی ٹیم کے کھلاڑی اظہر علی نے ٹیم کے کھلاڑیوں پر کی جانے والی تنقید کا جواب دے دیا، ان کا کہنا ہے کہ اسٹیڈیم میں اتنے سارے شائقین کس کو دیکھنے آئے تھے؟
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک تازہ پیغام میں اظہر علی نے ایک تصویر شئیر کی، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ناٹنگھم کے میدان میں کھیلے جانے والے ٹی ٹوینٹی میچ میں شائقین کی بڑی تعداد موجود ہے۔
اظہر علی نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ یہ فینز کس کو دیکھنے آئے تھے ؟؟ یاد رہے کہ کچھ دنوں قبل سابق فاسٹ بالر شعیب اختر نے پاکستان ٹیم کی ناقص کاکردگی پر تبصرہ کرتے ہوئے اسے شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
Ye fans Kis ko dekhnain aye they??🤔🤔🧐🧐 pic.twitter.com/3DfjFsGFNL
— Azhar Ali (@AzharAli_) July 17, 2021
پاک انگلینڈ ون ڈے سیریز میں قومی ٹیم کی بدترین شکست پر راولپنڈی ایکسپریس نے اپنے یوٹیوب چینل سے ٹیم انتظامیہ کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ شائقین ایسے کھلاڑیوں کو دیکھنے کیلئے پیسے خرچ کرکے اسٹیڈیم کیوں آئیں گے؟
ان کا کہنا تھا کہ ایسی ٹیم کو دیکھنے کے لیے کون پیسے خرچ کرے گا جو انگلینڈ کی اکیڈمی ٹیم سے بھی ہار جائے، قومی ٹیم کی سلیکشن ہی صحیح نہیں، ٹی ٹوئنٹی کی بنیاد پر منتخب کھلاڑیوں کو ون ڈے اور ٹیسٹ میں کھلایا جارہا ہے۔
‘کون پیسے دے کر ایسی ٹیم کو دیکھنے آئے گا’ قومی ٹیم کی شکست پر شعیب اختر برہم
واضح رہے کہ انگلینڈ کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پاکستان نے فاتحانہ آغاز کردیا ہے، پہلے ٹی ٹوئنٹی میں انگلینڈ کو31 رنزسے شکست دے دی ہے۔ جس کے بعد اظہر علی نے یہ پیغام کسی کا نام لیے بغیر ٹوئٹر پرجاری کیا۔