تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

’ملک میں پھر 1997 کی تاریخ دہرانے کی کوشش کی جا رہی ہے‘

معروف قانون دان اور عمران خان کے وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ملک میں ایک بار پھر 1997 کی تاریخ دہرانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق معروف قانون دان اور عمران خان کے وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے برطانیہ کے شہر برمنگھم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج پھر 1997 کی تاریخ دہرانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے کہا کہ پاکستان کے اداروں کو لڑانے کی سازش ہو رہی ہے لیکن جو بھی یہ سازش کر رہا ہے وہ بے نقاب ہوگا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وکلا برداری کے لیے سپریم کورٹ ریڈ لائن ہے، ہم عدالتوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور عدالتوں پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد میں دفعہ 144 کے نفاذ کے باوجود حکمراں اتحاد پی ڈی ایم کی جانب سے سپریم کورٹ کے خلاف ریڈ زون میں احتجاج اور دھرنا دیا گیا اور مقررین نے تقاریر میں چیف جسٹس سمیت دیگر ججوں پر کڑی تنقید کی تھی۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سپریم کورٹ کے خلاف گزشتہ روز شاہراہ دستور پر مظاہرے اور دھرنے میں شرکت پر پی ڈی ایم رہنماؤں، کارکنوں بالخصوص ن لیگی رہنماؤں اور کارکنان سے اظہار تشکر کیا ہے۔

یاد رہے کہ 1997 میں نواز شریف کے دور حکومت میں سپریم کورٹ پر حملہ ہوچکا ہے۔ وفاقی وزرا اور حکومتی اراکین اسمبلی نے سپریم کورٹ کی عمارت پر چڑھائی کر دی تھی جس کی اس وقت ملکی اور عالمی سطح پر شدید مذمت کی گئی تھی۔

Comments

- Advertisement -