بھارت میں حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن (ایچ سی اے) کے لوک پال نے راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم کے نارتھ اسٹینڈ سے سابق بھارتی کپتان محمد اظہر الدین کے نام سے منسوب اسٹینڈ کو ہٹانے کا حکم جاری کردیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس کے علاوہ یہ بھی یقینی بنانے کو کہا گیا ہے کہ اس کے بعد محمد اظہر الدین کے نام سے کوئی ٹکٹ نے چھاپا جائے گا۔
لارڈز کرکٹ کلب، جو کہ ایچ سی اے کی رکن اکائیوں میں سے ایک ہے، نے الزام عائد کیا ہے کہ سابق کپتان نے ایچ سی اے کے صدر کی حیثیت سے اپنے دور میں من مانی فیصلے لے کر اپنے عہدے کا غلط استعمال کیا ہے۔
دائر کی گئی درخواست میں مزید الزام عائد کیا گیا تھا 99 ٹیسٹ اور 334 ون ڈے کھیلنے والے سابق بھارتی کپتان نے نارتھ اسٹینڈ کو اپنے نام سے منسوب کرنے کی قرارداد پاس کرکے ایچ سی اے کے قوانین کو توڑا ہے۔
درخواست گزار لارڈز کرکٹ کلب کی جانب سے محتسب پر زور دیا گیا ہے کہ وہ نارتھ اسٹینڈ کا نام بدل کر محمد اظہر الدین اسٹینڈ رکھنے کے سابق کپتان کے اقدام کو منسوخ کرے اور اسے ”تمام عملی مقاصد کے لیے وی وی ایس لکشمن اسٹینڈ کا نام جاری رکھنے کی اجازت دی جائے۔
جسٹس وی ایشوریا نے اپنے فیصلے میں کہا، یہ حقیقت ہے کہ سابق کپتان نے اپنے فائدے کے لیے اپنی طاقت کا غلط استعمال کیا ہے۔ میرے نتائج کے مطابق، یہ مفادات کے تصادم کا واضح معاملہ معلوم ہوتا ہے۔
پی سی بی نے عامر جمال پر جرمانہ عائد کردیا
تاہم اب محمد اظہر الدین نے رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ لوک پال کے حکم کے خلاف عدالت جائیں گے۔ انہوں نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں یقینی طور پر قانونی راستہ اختیار کروں گا۔ یہ نہایت ہی شرم کی بات ہے کہ ایک کپتان کا نام ہٹانے کے لئے کوششیں کی جارہی ہیں۔