جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز، ٹرائل مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن ختم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سپریم کورٹ کی جانب سے دی جانے والی العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کا ٹرائل مکمل کرنے کی مہلت آج ختم ہورہی ہے، احتساب عدالت کے جج مدت میں توسیع کے لیے عدالت عظمیٰ کو خط لکھیں گے۔

تفصیلات کے مطابق نوازشریف اور بچوں‌ کے خلاف احتساب عدالت میں دائر العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز میں سپریم کورٹ کی جانب سے ٹرائل مکمل کرنے کی پانچویں مہلت آج ختم ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق احتساب عدالت کے جج نے ٹرائل مکمل کرنے کے لیے سپریم کورٹ سے مزید توسیع مانگنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے وہ عدالتِ عظمیٰ کو خط ارسال کریں گے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ  سپریم کورٹ ریفرنسز مکمل کرنے کے لیے پہلے ہی چار بار مہلت میں توسیع کرچکی ہے، گزشتہ ماہ عدالتِ عظمیٰ نے نے 26 اگست تک ٹرائل مکمل کرنے کے لیے احتساب عدالت کو 6 ہفتوں کا وقت دیا تھا۔

مزید پڑھیں: نوازشریف کے خلاف العزیزیہ اسٹیل ملزریفرنس کی سماعت پیر تک ملتوی

سپریم کورٹ نے نیب کورٹ کو ابتدائی طور پر ٹرائل مکمل کرنے کے لیے 6 ماہ کا وقت دیا پھر دوسری بار 3 ماہ اور 2 بار 6 ہفتے کا وقت دیا، ریفرنس میں گواہوں کے بیانات مکمل ہوگئے جبکہ تفتیشی افسر پر جرح جاری ہے۔

تفتیشی افسر کی جرح مکمل ہونے کے بعد سابق نااہل وزیراعظم نوازشریف کا بیان قلم بند کیا جائے گا اور اگر اُن کی طرف سے دفاع میں کچھ پیش نہ کیا گیا تو  پھرحتمی دلائل کا آغاز ہوگا۔ علاوہ ازیں فلیگ شپ ریفرنس میں واجد ضیا اور تفتیشی افسرکابیان قلمبند ہونا بھی باقی ہے۔

یاد رہے کہ نیب کورٹ میں 5 اکتوبر کو مقدمے کی سماعت ہوئی تھی جس کے بعد  جج محمد ارشد ملک نے سماعت کو پیر تک ملتوی کردیا تھا، اب کل اس مقدمے کی سماعت بھی ہے اور ٹرائل مکمل ہونے کی مہلت بھی ختم ہوگئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں