تازہ ترین

شہری پٹرول پر بڑے ریلیف سے محروم

اسلام آباد: ڈالر کی سابقہ ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے...

حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر فریٹ مارجن بھی بڑھا دیا

اسلام آباد: او ایم سی اور ڈیلرز مارجن کے...

حکومت کا دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے بعد بڑے ایکشن کا فیصلہ

نگراں وفاقی حکومت نے دہشتگردی کے حالیہ تواتر سے...

میانوالی میں حملہ ناکام، 2 دہشتگرد ہلاک، پولیس اہلکار شہید

پنجاب کے ضلع میانوالی میں کنڈل پٹرولنگ پوسٹ پر...

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں...
Array

عمران خان کو اے کے 47 کی گولی لگی ہے، بابر اعوان کا دعویٰ

اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت میں پی ٹی آئی وکیل ڈاکٹر بابر اعوان نے انکشاف کیا کہ عمران خان کو اے کے 47 کی گولی لگی ہے۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی اور کار سرکار میں مداخلت کے کیس کی سماعت ہوئی۔

کیس کی سماعت انسداد دہشت گری عدالت کے جج راجہ جواد عباس نےکی ، عدالت نے پی ٹی آئی رہنما اسد عمر ، علی نوازاعوان اور فیصل جاوید کو حاضری لگا کر جانے کی اجازت دے دی۔

پی ٹی آئی وکیل بابر اعوان نے دلائل دیتے ہوئے کہا الزامات لگائےگئےسڑک بند کی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی، ایف آئی آر میں کہا گیا کہ سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا گیا،ایف آئی آر میں لکھا کہ ایما پر کیا گیا لیکن اس کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔

بابر اعوان کی جانب سے ایف آئی آر عدالت میں پڑھ کر سنائی گئی اور کہا گیا کہ ایف آئی آر میں لکھا کہ ڈنڈے سے اور نعروں سے خوف و ہراس پھیلایا گیا، کونسی سرکاری گاڑی کو نقصان ہوا ایف آئی آر میں نہیں لکھا۔

پی ٹی آئی وکیل کا کہنا تھا کہ سڑک پر کھڑے ہونے کا صرف مقدمہ درج کیا گیا ہے، ہم سب غلطیاں کر سکتے ہیں اور کرتے ہیں۔

ڈاکٹر بابر اعوان نے بتایا کہ عمران خان کو دو گولیاں لگی ہیں ، ایک ٹانگ اور ایک ایٹری میں گولی لگی ہے، قاتل اور اقدام قاتل کے بہت سے کیسز ہم نے دیکھے ہیں۔

ایک کہاوت ہے مولے نو مولا نہ مارے مولا نہیں مرتا، 9 ایم ایم کی گولی شہید معظم کو لگی ہے، عمران خان کو اے کے 47 کی گولی لگی ہے۔

Comments

- Advertisement -