تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

عمران خان کو جن سے خطرہ ہے ان کے حوالے کرنے کی تیاری ہے، بابر اعوان

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان کا کہنا ہے کہ عمران خان کو جن سے خطرہ ہے ان کےحوالےکرنے کی تیاری ہے لیکن متنبہ کرنا چاہتا ہوں ایک دو لوگوں کی خوشنودی کیلئےملک کو تباہ نہ کریں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور ماہر قانون بابر اعوان نے اسلام آباد آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا حکومتی لوگ کہہ رہے تھے مجھے پکڑنا ہے ، میں نے کہا کسی کو شوق ہے تومجھے پکڑیں یہ میرا ملک ہے ، بابراعوان

بابر اعوان کا کہنا تھا کہ عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے ، ان کیس میں واپس جاکر پیش ہونا ہے ، فوادچوہدری اور اسدعمر کے کیس بھی پیش ہونا ہے، فوادچوہدری کی غیرقانونی گرفتاری پر دلائل مکمل کرلیے ہیں۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ عمران خان واپس آجائے توان کی نوکری کو خطرہ ہے، اسی لئے پنجاب سے خصوصی طور پر پولیس لیکر آئے ہیں، ایک ہی راستہ ہے الیکشن کرائےجائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آج بدامنی کا پروگرام بنایاگیا ہے ، عمران خان کی گرفتاری کیلئے پنجاب پولیس کو بلایاگیا ہے ،جو الیکشن چاہتاہے وہ گڑبرکیوں چاہے گا۔

ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ سپریم کورٹ نے پولیس میں کسٹڈی اس لئے رکھی کہ کسی طرح کانقصان نہ ہو، متنبہ کرنا چاہتا ہوں ایک دو لوگوں کی خوشنودی کیلئےملک کو تباہ نہ کریں۔

انھوں نے بتایا کہ عمران خان کو شکار کرنے کیلئے شکاری ڈھونڈے گئے ہیں، کچے سے کون ساڈاکو پکڑا ہے نام توبتائیں، کیا پکڑےگئے ڈاکوؤں سے پاکستان کو خطرہ ہے۔

پی ٹی آئی کے رہنما کا کہنا تھا کہ حالات بہت گھمبیر ہیں، عمران خان کو جن سے خطرہ ہے ان کےحوالےکرنے کی تیاری ہورہی ہے، ہم نے کوئی انتشار نہیں پھیلایا اورنہ یہ ہمارا ایجنڈا ہے،سرکاری املاک اور ادارے بھی ہمارے ہیں، سوال ہی پیدا نہیں ہوتا پی ٹی آئی نےتشدد کی راہ اپنائی ہو۔

Comments

- Advertisement -