منگل, مارچ 25, 2025
اشتہار

ختم نبوت کے قانون میں ترمیم کی مذمت کرتا ہوں: بابراعوان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان کا کہنا ہے کہ جو قانون، آئین اور پاکستان کی نظریاتی اساس کی نفی کرتا ہو وہ قابل قبول نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ذاتی حیثیت میں ختم نبوت سے متعلق قانون میں ترمیم کی مذمت کرتا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما بابر اعوان کا کہنا تھا کہ جو قانون، آئین اور پاکستان کی نظریاتی اساس کی نفی ہے، قابل قبول نہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت اس قانون میں ترمیم پر معافی مانگے اور قانون واپس لے۔

بابر اعوان کا کہنا تھا کہ حکومت اللہ اور عوام سے معافی مانگ کر اس قانون کو واپس لے۔ پاکستان میں قانون سازی اسلام کے نظریے کے خلاف نہیں ہوسکتی۔

مزید پڑھیں: ختم نبوت سے متعلق آئین میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، وزیر قانون

انہوں نے کہا کہ الیکشن بل ایکٹ میں ترامیم کرکے آئین کی دھجیاں اڑائی گئیں‘ بل ایکٹ سے متعلق حکومت کے مؤقف میں تضاد ہے۔

یاد رہے کہ دو روز قبل نااہل نواز شریف کو مسلم لیگ ن کی صدارت کا اہل بنانے کے لیے انتخابی اصلاحات ایکٹ 2017 سینیٹ کے بعد قومی اسمبلی میں بھی منظور کرلیا گیا تھا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں