پیر, جنوری 27, 2025
اشتہار

اگلے 24 گھنٹے عمران خان کی زندگی کیلئے انتہائی اہم قرار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان کا کہنا ہے کہ بند کمروں میں عمران خان کے قتل کی سازش بنائی گئی ہے، اگلے 24 گھنٹے کے اندر ان کی جان کو شدید خطرہ لاحق ہے۔

پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان نے اپنے ویڈیو پیغام میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے اسلام آباد آنے کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی حالیہ تاریخ کے انتہائی اہم گھنٹے شروع ہوگئے ہیں ان 24 گھنٹے کے اندرعمران خان کی جان کو شدید خطرہ لاحق ہے۔

انہوں نے عوام، اداروں اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کچھ اونچی دیواروں اور بند کمروں کے پیچھے ان کی قتل کی سازش ہورہی ہے، مصدقہ اطلاعات کے مطابق بنی گالہ کے اطراف کچھ لوگ دیکھے گئے، غیر سرکاری حلقوں کا کہنا ہے رات کے وقت عمران خان کے گھر دھاوا بولا جائیگا، اور اس دوران ان کی جان لینے کا خدشہ ہے۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: ”عمران خان کل اسلام آباد آرہے ہیں”

بابر اعوان نے کہا کہ عمران خان کو سب سے زیادہ خطرہ آنے والے 24 سے 48 گھنٹے میں ہوگا، قوم کل کی رات بنی گالہ کو ذہن میں رکھیں، کبھی کبھی لمحے ایسے خطا کرتے ہیں جن کی سزا صدیاں بھگتتی ہیں، سب کو جاگنا ہوگا عوام کو بھی قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھی، ادارے عمران خان کی جان کی سلامتی اور تحفظ کیلئے اقدامات کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں