تازہ ترین

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

بابر اعظم نے ہاشم آملہ اور ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ایشیا کپ میں نیپال کے خلاف شاندار سنچری اسکور کرتے ہوئے ہاشم آملہ اور ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا۔

ملتان میں کھیلے جارہے ایشیا کپ کے پہلے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے نیپال کے خلاف کیریئر کی 19ویں سنچری بنائیں۔

بابر اعظم نے 103 اننگز میں 19ویں سنچری اسکور کرتے ہوئے ہاشم آملہ، ویرات کوہلی اور ڈیوڈ وارنر کو پیچھے چھوڑ دیا۔

Image

ہاشم آملہ نے 19ویں سنچری اسکور کرنے کے لیے 104 اننگز کا سہارا لیا تھا جبکہ ویرات کوہلی نے یہ کارنامہ انجام دینے کے لیے 124 اننگز کھیلیں۔

ڈیوڈ وارنر نے 139 اننگز میں 19 سنچریاں اسکور کی تھیں۔

جنوبی افریقہ کے اے بی ڈیولیرز نے 171، روہت شرما 181 اور کرس گیل نے 189 اننگز میں 19 سنچریاں اسکور کی تھیں۔

Comments

- Advertisement -