بدھ, مارچ 19, 2025
اشتہار

بابراعظم اور محمدرضوان نے نیا ریکارڈ بنا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم اور محمدرضوان نے ٹی ٹوئنٹی میں 200 سے زائد رنز کی اوپننگ شراکت کا نیا ریکارڈ بنا دیا۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 10 وکٹوں سے تاریخی شکست دی۔ یہ دوسرا موقع ہے کہ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے کسی ٹیم کو 10 وکٹوں سے ہرایا۔

اس سے قبل گزشتہ سال بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان نے 10 وکٹوں سے فتح حاصل کی تھی۔

انگلینڈ کے خلاف پاکستان نے200رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کیا۔ کپتان بابراعظم نےشاندارسنچری اسکور کی جب کہ محمد رضوان بھی 88 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔
پاکستان کے لیے ٹی ٹوئنٹی میں اب تک کی 5 سب سے زیادہ پارٹنرشپ:

203 رضوان/بابر بمقابلہ انگلینڈ آج
اپریل 2021 میں 197 رضوان/بابر بمقابلہ جنوبی افریقہ
دسمبر 2021 میں 158 رضوان/بابر بمقابلہ ویسٹ انڈیز
152* رضوان/بابر بمقابلہ بھارت اکتوبر 2021 میں
جولائی 2021 میں 150 رضوان/بابر بمقابلہ انگلینڈ

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں