منگل, جنوری 7, 2025
اشتہار

جنوبی افریقی بولر آپے سے باہر، بابراعظم کو گیند مار دی

اشتہار

حیرت انگیز

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں جنوبی افریقی بولر آپے سے باہر ہو گئے۔

فالو آن کے بعد دوسری اننگز میں 141 رنز پر ایک بھی وکٹ نہ ملنے پر جنوبی افریقی بولر نے سارا غصہ بابراعظم کو گیند مار کر نکال دیا۔

دائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر نے گیند تھامنے کے بعد وکٹ کی بجائے بابراعظم کی جانب پھینک دی حالانکہ بابراعظم وکٹ سے کافی دور تھے۔

- Advertisement -

بولر کی اس حرکت پر دھیمے مزاج بابراعظم بھی غصے میں آگئے اور انہوں نے اپنے ردعمل کا اظہار بولر کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کیا۔

اس گرما گرمی پر کپتان شان مسعود آگے آئے اور امپائر سے بولر کے رویے کی شکایت کی۔ اگلی گیند پر جب دونوں آمنے سامنے آئے تو بولر کو اپنی غلطی کا احساس ہوا اور انہوں نے مسکراتے ہوئے بابر اعظم سے بات کی۔

مسکراہٹ کا جواب بابراعظم نے بھی مسکرا کر دیا اور دونوں کے مابین معاملہ خوش اسلوبی سے انجام کو پہنچا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں