بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

بابر اعظم ون ڈے ٹیم کے بھی کپتان مقرر

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پی سی بی نے قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بیٹسمین بابر اعظم ون ڈے ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹی ٹوینٹی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو ون ڈے ٹیم کا بھی کپتان مقرر کر دیا۔ پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایک روزہ میچوں کے لیے بابر اعظم کو قومی ٹیم کی قیادت سونپی گئی ہے۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کر دیا ہے۔پی سی بی نے اس سال 18 کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کے علاوہ ایمرجنگ کیٹیگری میں تین کرکٹرز کو شامل کیا گیا ہے۔

یکم جولائی سے نافذ العمل سینٹرل کنٹریکٹ میں نسیم شاہ اور افتخار احمد کو بھی شامل کیا گیا ہے جبکہ حیدر علی، حارث رؤف اور محمد حسنین نئی تشکیل کردہ ایمرجنگ پلیئرز کیٹیگری میں شامل ہیں۔

ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے والے فاسٹ باؤلر محمد عامر اور وہاب ریاض کے علاوہ حسن علی اس بار سینٹرل کنٹریکٹ حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں