جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

بابر اعظم نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

مانچسٹر: قومی ٹیم کےمایہ ناز بیٹسمین بابر اعظم ٹیسٹ میچز کی مسلسل پانچ اننگز میں‌ نصف سنچری اسکور کرنے والے ساتویں‌ پاکستانی بیٹسمین بن گئے.

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے خلاف مانچسٹر ٹیسٹ کے پہلے روز بابر اعظم نے شاندار نصف سنچری اسکور کرکے یہ اعزاز اپنے نام کیا.

مانچسٹر ٹیسٹ کے پہلے روز عابد علی اور اظہر علی کے آوٹ ہونے کے بعد بابر اعظم نے مشکل وقت میں‌ بیٹنگ لائن کو سہارا دیا، اور پر اعتماد انداز میں‌ انگلش بولرز کا مقابلہ کرکے اپنی نصف سنچری اسکورکی.

بابر اعظم نے مسلسل پانچویں‌ ٹیسٹ اننگز میں‌ نصف سنچری اسکور کی اور یہ اعزاز حاصل کرنے والے ساتویں‌ پاکستانی بیٹسمین بن گئے.

اس سے قبل ظہیر عباس، سعید انور، انضمام الحق، محمد یوسف، مصباح‌ الحق اور سرفراز احمد بھی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں.

واضح رہے کہ بابر اعظم کی ان پانچ اننگز میں تین سنچریاں‌ اور دو نصف سنچریاں شامل ہیں.

انگلش ٹیم کے سابق کپتان ناصر حسین نے بابراعظم کی بیٹنگ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ بلا شبہ دنیائے کرکٹ کے بہترین بلے بازوں میں سے ایک ہے۔

یاد رہے کہ بابراعظم نے 26 ٹیسٹ میچوں میں 45 اعشاریہ 12 کی اوسط سے 1850 رنز بنا رکھے ہیں جب کہ 74 ون ڈے میچز میں‌ ان کے 3359 رنز ہیں.

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں