ایشیا کپ میں بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑ دیا۔
قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم بطور کپتان تیز ترین 2 ہزار رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے، بابر نے بطور کپتان 31 اننگز میں 2 ہزار رنز مکمل کیے۔
ویرات کوہلی نے بطور کپتان 36 اننگز میں دو ہزار رنز بنائے تھے۔
Babar Azam becomes the quickest to reach 2000 ODI runs as captain 🔥#CricketTwitter #AsiaCup2023 #BabarAzam #PAKvBAN pic.twitter.com/mpUY909Brx
— CricWick (@CricWick) September 6, 2023
جنوبی افریقا کے اے بی ڈی ویلیئرز نے 41، آسٹریلیا کے مائیکل کلارک نے 47 جبکہ بھارت کے دھونی اور انگلینڈ کے اوئن مورگن نے 48، 48 اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔
واضح رہے کہ ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور بنگلادیش کی ٹیمیں لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہیں۔
پاکستانی فاسٹ بولرز کی شاندار بولنگ کی بدولت بنگلادیش کی پوری ٹیم 193 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور پاکستان کو 194 رنز کا ہدف دیا ہے جس کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔