قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم حسن علی کے دفاع میں آ گئے۔
میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابراعظم نے کہا کہ حسن علی میرا بہترین بولر ہےکیچ سب سے ڈراپ ہوتے ہیں، لوگوں کا کام ہے بات کرنا اور ہمارا کام سب کو سپورٹ کرنا ہے۔
بابراعظم نے کہا کہ مجھے لگافاسٹ بولر سے بولنگ کرانا ٹھیک تھا پورےٹورنامنٹ میں لوگوں کی سپورٹ ملی ہے کراؤڈنے بہت سپورٹ کیا امید ہے آگے بھی کریں گے۔
بابراعظم نے میچ کا ٹرننگ پوائنٹ بتا دیا
اس سے قبل میچ کے اختتام پر بابراعظم نے کہا کہ آسٹریلیا جیسی ٹیم کو چانس دیں گے تو وہ میچ لے لیں گے کچھ غلطیاں ضرور ہوئیں لیکن مجموعی طور پر ٹیم نے اچھا کھیلا۔
انہوں نے کہا کہ میتھیوویڈ کا کیچ ہو جاتا تو صورتحال تبدیل ہو سکتی تھی نتیجہ کچھ اور ہوتا کیونکہ نیا بلے باز آتا تو بہت کچھ الگ ہو سکتا تھا۔
واضح رہے کہ اہم مرحلے میں میتھیوویڈ کا قیمتی کیچ ڈراپ کرنے پر حسن علی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے، سوشل میڈیا صارفین حسن علی کی میمز بنا کر اپنے غم و غصے کا اظہار کررہے ہیں۔