تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

ون ڈے میچز کی سنچری، قومی ٹیم نے بابر اعظم کو کیا تحفہ دیا؟

کراچی: قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے نیوزی لینڈ کے خلاف آخری ون ڈے میچ کھیلنے کے ساتھ ہی اپنے ایک روزہ کیریئر میں میچز کی سنچری مکمل کرلی ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو ون ڈے میچز کی سنچری مکمل کرنے پر کھلاڑیوں کی جانب سے انہیں خصوصی تحفہ دیا گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان اور فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے بابر اعظم کو 100 نمبر کی خصوصی جرسی پیش کی۔

اس موقع پر بابر اعظم کے ساتھ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں نے خصوصی جرسی کے ہمراہ گروپ فوٹو بھی بنوایا۔

واضح رہے کہ بابر اعظم کے 100ویں ون ڈے کے موقع پی سی بی کی جانب سے ان کے ون ڈے اعزاز کی ایک فہرست بھی شیئر کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف چوتھے ون ڈے میچ میں بابر اعظم کے کیریئر کی 18ویں سنچری اسکور کی تھی اور ساتھ ہی تیز ترین 5 ہزار رنز مکمل کرنے والے کھلاڑی بن گئے تھے۔

بابر اعظم کو کیویز کے خلاف چوتھے ون ڈے میچ میں سنچری اسکور کرنے پر میچ کا بہترین کھلاری قرار دیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -