پاکستان کے اسٹار بیٹر بابر اعظم نے ون ڈے انٹرنیشنل میں 6000 رنز مکمل کر کے لیجنڈری ہاشم آملہ کے ہم پلہ ہوگئے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا
نیشنل اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے جا رہے ٹرائی نیشن سیریز کے فائنل میں بابر اعظم نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا اور وہ ون ڈے انٹرنیشنل میں 6000 ہزار رنز مکمل کرنے والے 11 ویں پاکستانی کرکٹر بن گئے ہیں۔
بابر اعظم نے یہ سنگ میل 123 ویں اننگ میں حاصل کیا۔ اس کے ساتھ ہی وہ تیز ترین 6000 رنز مکمل کرنے والے پہلے پاکستانی بیٹر جب کہ عالمی سطح پر لیجنڈ پروٹیز بلے باز ہاشم آملہ کے ہم پلہ ہو گئے ہیں۔
قومی بیٹر نے یہ سنگ میل عبور کرتے ہوئے ویرات کوہلی سمیت کئی نامور کرکٹرز کو پیچھے چھوڑ دیا۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ بابراعظم نے محض 97 اننگز میں تیز ترین 5000 ون ڈے رنز بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔
بابر اعظم اگر آج کے میچ میں تھری فیگر اننگ کھیلنے میں کامیاب ہوگئے تو یہ ان کی ون ڈے انٹرنیشنل میں 20 ویں سنچری ہوگی اور اس کے ساتھ ہی وہ سابق اسٹائلش اوپنر سعید انور کا ریکارڈ برابر کر دیں گے۔
اس کے ساتھ ہی وہ 20 سنچریاں بنانے والے ون ڈے کرکٹ کی تاریخ کے دوسرے تیز ترین بلے باز بھی بن جائیں گے۔ سابق جنبوی افریقی بیٹر ہاشم آملہ 108 اننگز مین 20 سنچریاں بنانے کا اعزاز رکھتے ہیں۔