منگل, دسمبر 24, 2024
اشتہار

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں بابر اعظم کی تنزلی

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: آئی سی سی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ میں قومی کرکٹر بابر اعظم کی ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے ٹیسٹ پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کی گئی، بابر اعظم ایک درجے تنزلی کے بعد تیسرے سے چوتھے نمبر پر چلے گئے۔

بیٹرز رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کی پہلی پوزیشن برقرار رہے۔

- Advertisement -

انگلینڈ کے جوروٹ دوسرے نمبر پر موجود ہیں، ہیری بروک تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔

اس کے علاوہ نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل، آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ اور بھارت کے روہت شرما کی رینکنگ میں ایک ایک درجے تنزلی ہوئی ہے، تینوں بیٹرز پانچویں، چھٹے اور ساتویں نمبر پر چلے گئے۔

ٹیسٹ بولرز کی ٹاپ 10 رینکنگ میں ردو بدل نہیں ہوا، جس میں بھارت کے روی چندرن ایشون کا پہلا نمبر برقرار ہے۔

انگلینڈ کے کرس ووکس 4 درجے ترقی کے بعد 20 ویں نمبر پر آگئے ہیں، ٹیسٹ آل راؤنڈرز میں بھارت کے رویندرا جڈیجا کا پہلا نمبر برقرار ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں