بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

بابراعظم نے زلمی سے شکست کی وجہ بتا دی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کنگز کے کپتان بابراعظم نے پشاور زلمی سے شکست کی وجہ بتا دی۔

میچ کے اختتامی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے بابراعظم نے کہا کہ وکٹ سلوتھی جس کی وجہ سے رنز بنانا مشکل تھا جب کہ بولرز نے اختتامی اوورز میں کچھ رنز زیادہ دیئے۔

انہوں نے کہا کہ ہدف کے تعاقب میں وکٹیں گنوانے کے بعد درمیان میں بڑی شراکت نہ بنا سکے، کوشش کریں گے آئندہ میچز میں اچھی پرفارمنس دیں۔

بابر کی نصف سنچری رائیگاں، زلمی کے ہاتھوں کنگز کو شکست

پی ایس ایل 7 کے گیارہویں میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 9 رنز سے شکست دے دی، شعیب ملک کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

پشاور زلمی کی جانب سے دیے گئے 174 رنز کے تعاقب میں کراچی کنگز کی ٹیم 6 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنا سکی۔ بابر اعظم کی 90 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز بھی کراچی کنگز کو کامیابی نہ دلوا سکی، شرجیل خان اور صاحبزادہ فرحان بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں