پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

بابر اعظم کی سنچری پر والد کا شاعرانہ پیغام وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی انگلینڈ کے خلاف شاندار سنچری پر ان کے والد اعظم صدیق نے شاعرانہ پیغام جاری کیا جو وائرل ہورہا ہے۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اعظم صدیق نے اپنی پر بابر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’مدعی لاکھ بُرا چاہے تو کیا ہوتا ہے، وہی ہوتا ہے جو منظور خدا ہوتا ہے‘۔

انہوں نے مزید لکھا کہ یوں تکبرنہ کرو ہم بھی ہیں بندے اُس کے، سجدے بُت کرتے ہیں حامی جو خدا ہوتا ہے، ہر خوشی و کامرانی، کامیابی و ناکامی کے مالک اللہ پاک ہیں، بندہ تو صرف کوشش کر سکتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے ریکارڈ 200 رنز کا ہدف حاصل کرتے ہوئے انگلینڈ کو 10 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

بابر اعظم نے شاندار 110 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس پر انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹی 20 میچ آج شام 7 بجے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں