کراچی کنگز کے اسپنر خوشدل شاہ نے بابراعظم کو آئوٹ کرنے کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ لیفٹ آرم اسپنر پر پھنسے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کے اسپورٹس پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان سپر لیگ کی معروف فرنچائز کراچی کنگز کے لیفٹ آرم اسپنر خوشدل شاہ کا کہنا تھا کہ بابراعظم لیفٹ آرم اسپنر پر تھوڑا سا پھنستے ہیں، میری یہی کوشش ہوتی ہے کہ انھیں جتنا ڈسپلن کے ساتھ بولنگ کرسکوں کروں۔
’مجھے معلوم تھا کہ پشاور زلمی کے پاس۔۔۔‘ خوشدل شاہ نے کیا کہا؟
خوشدل شاہ 9 اننگز میں پاکستان کے ٹاپ کلاس بلے باز بابراعظم کو 3 بار آئوٹ کرچکے ہیں، بابراعظم کیخلاف کامیابی ملنے اور انھیں آئوٹ کرنے کے سوال کا جواب دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ میں بابر کے ساتھ پاکستان ٹیم میں بھی کھیل چکا ہوں اور وہاں بھی انھیں بولنگ کی ہے۔
انھوں نے کہا کہ کوشش ہوتی ہے کہ بابراعظم کی وکٹ حاصل کی جائے کیوں کہ ان کی وکٹ کافی اہم وکٹ ہے، وہ گزشتہ میچ میں اچھی اننگز کھیل رہے تھے اور 43 رنز بناچکے تھے۔
کراچی کنگز کے آل رائونڈر نے کہا کہ ایسا بیٹر جسے دنیا مان رہی ہے اور وہ سیٹ لگ رہا ہو تو وہ بیٹر آپ کی ٹیم سے میچ کو دور لے جاتا ہے،
خوشدل شاہ کا کہنا تھا کہ اس وقت ہماری کوشش ہوتی ہے کہ ایک دو اوور میں بابراعظم کو آئوٹ کریں ورنہ ہمارے لیے میچ مشکل ہوجائے گا۔