جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

بابراعظم نے کیا ہدایات دی تھیں؟ خوشدل شاہ نے بتادیا

اشتہار

حیرت انگیز

شارجہ: ہانگ کانگ کے خلاف جارحانہ بلے بازی کرنے والے خوشدل شاہ کو کپتان بابراعظم نے کیا کہا تھا؟

تفصیلات کے مطابق خوشدل شاہ نے اہم ترین میچ کی پلاننگ سے متعلق لب کشائی کرتے ہوئے کہا کہ کپتان بابراعظم نے کہا کہ بیٹنگ پر جاتے ہی وقت نہیں لینا اور لمبی ہٹنگ کرنا۔

قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر نے اعتراف کیا کہ جب بلے بازی کے لئے آیا تو گیند ٹھیک طرح سے بلے پر نہیں آرہی تھی، چھ سات گیندوں کے بعد ہٹ لگنا شروع ہوئی۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے ہانگ کانگ کو ہرا کر سپر فور مرحلے میں جگہ بنالی

انہوں نے بتایا کہ ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف جو غلطیاں کیں، انہیں ٹھیک کرنے پر کام کررہے ہیں، اتوار کے میچ کے لئے سخت ٹریننگ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

https://twitter.com/TheRealPCB/status/1565771146028630016?s=20&t=f_vxFWEKqsZo3ffVuVQ3iw

واضح رہے کہ گذشتہ روز پاکستان نے ہانگ کانگ کو چاروں شانے چت کرتے ہوئے فائنل فور میں جگہ بنائی تھی۔

میچ کی خاص بات میچ کے اختتامی اوورز میں خوشدل شاہ کی جارحانہ بلے بازی تھی، بیٹر نے 15 گیندوں پر 35 رنز کی اننگز کھیلی تھی انکی اننگز میں 5 چھکے بھی شامل تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں