تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

دنیا بھر میں اعلیٰ ترین کارکردگی کا صلہ، بابر اعظم کو آئی سی سی ٹرافیاں مل گئیں

دنیا بھر میں اعلیٰ ترین کارکردگی پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے قومی کپتان بابر اعظم کو آئی سی سی ون ڈے اور سر گیری فیلڈ سوبرز ٹرافیاں مل گئیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اس حوالے سے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ایک خصوصی تقریب سجائی گئی جس میں پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو آئی سی سی ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر اور سر گیری سوبرز ٹرافی دی۔

نجم سیٹھی نے آئی سی سی ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر اور سرگیری سوبرز کرکٹر آف دی ایئر کی ٹرافیاں بابر کو دیتے ہوئے کہا کہ مجھے فخر محسوس ہو رہا ہے کہ میں آپ کو ٹرافی دے رہا ہوں، امید ہے یہ پہلی اور آخری ٹرافی نہیں ہوگی۔

چیئرمین پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی نے مزید کہا کہ پاکستان کو مسلسل دوسری بار آئی سی سی ٹرافی ملی ہیں گزشتہ سال شاہین شاہ کو ملی تھی اور اس سال آپ کو۔ یہ پاکستان کے لیے اعزاز ہے۔ بالخصوص سر گیری سوبرز ٹرافی پاکستان کو ملنا بڑے فخر کی بات ہے۔

 

اس موقع پر نجم سیٹھی نے بابر اعظم کو سر گیری سوبرز کی خوبصورت ٹرافی دیتے ہوئے دلچسپ انداز میں ہنستے ہوئے کہا کہ کیا زبردست ٹرافی ہے۔ دل کرتا ہے کہ یہ ٹرافی میرے کمرے میں رکھی ہو، جس پر کپتان نے برجستہ کہا کہ سر آپ لے لیں۔ نجم سیٹھی نے جواب دیا کہ میری اور تمہاری بات ایک ہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نجم سیٹھی کو دوست نے 4 سال پہلے بابر اعظم سے متعلق کیا کہا تھا؟ دلچسپ گفتگو سنیں

آئی سی سی کی ٹرافیاں دیتے وقت نجم سیٹھی نے بابر سے ہنستے ہوئے یہ بھی سوال کر ڈالا کہ اتنے سارے ایوارڈز جیتنے کے بعد کبھی ٹینشن نہیں ہوتی؟ جس پر بابر نے جواب دیا کہ ٹینشن ہوتی ہے مگر اسے ہینڈل کرنا آنا چاہیے۔

Comments

- Advertisement -