تازہ ترین

ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بابر اعظم اور حارث رؤف کی ترقی

دبئی: آئی سی سی نی نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں سابق کپتان بابر اعظم اور فاسٹ بولر حارث رؤف کی ترقی ہوئی ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ کے مطابق بابر اعظم  763 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر آگئے ہیں۔

بابر اعظم کی یہ ترقی نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز کے ابتدائی دو میچوں میں ان کی متاثر کن ب نصف سنچریوں کے بعد ہوئی جہاں انہوں نے 57 اور 66 رنز بنائے جبکہ آج کے میچ میں بھی بابر نمایا رہے لیکن پاکستان کو تینوں میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

بابر اعظم نے منفرد ریکارڈ اپنے نام کرلیا

اس کے علاوہ محمد رضوان 775 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر برقرار ہیں جبکہ بھارت کے سوریہ کمار یادیو 869 پوائنٹس کے ساتھ رینکنگ میں بدستور سرفہرست ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی بولرز  کی رینکنگ

باؤلنگ رینکنگ میں بولر حارث رؤف 634 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ دو درجے ترقی کے بعد 14ویں نمبر پر آگئے، انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف ابتدائی دو میچوں میں پانچ وکٹیں لی۔

دوسری جانب شاہین آفریدی 600 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ ایک درجہ تنزلی کے بعد 24 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

Comments

- Advertisement -