بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

کرکٹ کے میدانوں میں بابر کی حکمرانی برقرار

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ایک روزہ میچز اور ٹی ٹوئنٹی کی نئی رینکنگ جاری کردی۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ٹی ون ڈے رینکنگ میں بابراعظم کی بدستور پہلی پوزیشن پر حکمرانی برقرار ہے جبکہ محمد رضوان ایک درجے تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پرآگئے ہیں۔

آئی سی سی کے مطابق ون ڈے کی نئی درجہ بندی میں پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی تیسرے نمبر پر ہیں، نیوزی لینڈایک روزہ میچز کی نئی درجہ بندی کے مطابق آل راؤنڈر میں بنگلا دیش کے شکیب الحسن پہلے،افغانستان کے محمد نبی دوسرے،افغانستان کے راشد خان تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔کے ٹرینڈ بولٹ بدستور پہلے اور بھارت کے جسمپریت بھمرا دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی رینکنگ

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 کی بھی نئی رینکنگ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ بیٹرز کی فہرست میں بابر اعظم بدستور پہلی پوزیشن پرموجود ہیں جبکہ محمد رضوان ایک درجے تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’ضرورت ہو تو اوپننگ کے لیے بھی تیار ہوں

رینکنگ میں بھارتی کھلاڑی سوریا کمار یادو دوسرے نمبر پر آگئے ہیں، بولرز رینکنگ میں کوئی پاکستانی بولر ٹاپ ٹین میں شامل نہیں ہے۔

بولرز رینکنگ میں آسٹریلیا کے جوز ہیزل ووڈ پہلے، جنوبی افریقہ کے تبریز شمسی دوسرے، افغانستان کے راشد خان تیسرے، انگلش اسپنر عادل راشد چوتھے، آسٹریلوی اسپنر ایڈم زمپا پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں