تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

بابراعظم اور عمادوسیم آمنے سامنے

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم اور ایک سال بعد ٹیم میں واپس آنے والے عماد وسیم نیٹ پریکٹس میں آمنے سامنے آئے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کی تیاریوں کے سلسلے میں لگائے گئے کیمپ میں عمادوسیم اور بابراعظم میں مقابلہ دیکھنے میں آیا۔

نیٹ پریکٹس میں عماد کے ساتھ ساتھ بابر کی جانب سے میچ ونر قرار دیے گئے محمدنواز بھی پریکٹس کرتے نظر آئے۔

ایک سال بعد اسکواڈ کا حصہ بننے والے عمادوسیم اور بابر نے خوشگوار موڈ میں پریکٹس کی۔ دونوں کھلاڑیوں میں تلخی کے بعد پہلا موقع ہے کہ عمادوسیم بابر کی کپتانی میں کھیلیں گے۔

ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے عماد وسیم نے کہا تھا کہ اب بغیر وجہ ڈراپ کیا گیا تو خاموش نہیں بیٹھوں گا۔ انہوں نے کہا کہ ایک سال بلاوجہ ٹیم سے باہر رکھا گیا پوچھنے پر بھی ڈراپ کرنےکی وجہ نہ بتائی گئی لیکن دوبارہ ایسا نہیں ہونے دوں گا اپنی جنگ لڑوں گا۔

Comments

- Advertisement -