13 C
Dublin
جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

اسٹار بیٹسمین بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تاریخ رقم کرنے کے قریب

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹسمین بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تیز ترین ایک ہزار رنز کا ریکارڈ بنانے کے قریب ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تاریخ رقم کرنے والے ہیں، بابر اعظم چوبیس میچز میں نو سو بارہ رنز بنا چکے ہیں، ٹی ٹوئنٹی میں تیز ترین ایک ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ بنانے کے لیے پاکستانی کھلاڑی کو مزید دو میچز میں اٹھاسی رنز بنانا ہوں گے۔

مختصر فارمیٹ میں بھارت کے ویرات کوہلی کو تیز ترین ایک ہزار رنز بنانے کا اعزاز حاصل ہے، کوہلی نے انتیس میچز کی ستائیس اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا تھا۔

- Advertisement -

بابراعظم کو تیز ترین دو ہزار رنز بنا کر دوسرے پاکستانی بیٹسمین بننے کا اعزازمل گیا

بابر اعظم ون ڈے میں بھی کئی ریکارڈ بناچکے ہیں، اور اب کی نظریں ٹی ٹوئنٹی میں ریکارڈ بنانے پر لگالی ہیں۔

خیال رہے کہ رواں سال ستمبر میں گرین ٹیم کے ٹاپ آرڈر بلے باز بابراعظم نے ایک اور کارنامہ اپنی ریکارڈ بک میں شامل کیا تھا۔

ون ڈے انٹرنیشنل میں تیز ترین دو ہزار رنز بنا ڈالے تھے، جس کے بعد نوجوان بلے باز نے ون ڈے کیرئر کی پینتالیسویں اننگز میں نام دو ہزار رنز کے کلب میں شامل کیا گیا۔

واضح رہے کہ پاکستانی بیٹسمین بابراعظم نے 45ویں اننگز میں دوہزار رنز کا سنگ میل عبور کیا تھا، لیجنڈ بیٹسمین ظہیرعباس کے بعد بابراعظم پینتالیسویں اننگز میں دوہزار رنز بنانے والے دوسرے پاکستانی بیٹسمین ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں