پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

بابر اعظم کو تینوں فارمیٹ کا کپتان بنائے جانے کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: قومی ون ڈے اور ٹی 20 ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو ٹیسٹ ٹیم کا بھی کپتان بنائے جانے پر غور شروع کردیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے قائم کردہ کرکٹ کمیٹی نے ٹیسٹ کپتان اظہر علی کی جگہ بابر اعظم کو ٹیسٹ کا کپتان بنانے کی تجویز پیش کردی۔

ذرائع کے مطابق کرکٹ کمیٹی اظہرعلی کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان برقرار رکھنا نہیں چاہتی جبکہ وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کو ٹیسٹ ٹیم کا نائب کپتان بنائے جانے کا قوی امکان ہے۔

چیئرمین پی سی بی احسان مانی تمام معاملات کا جائزہ لینے کے بعد ٹیسٹ ٹیم کے کپتان کا حتمی فیصلہ کریں گے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل خبریں سامنے آئی تھیں کہ وکٹ کیپنگ اور بیٹنگ میں صلاحیتوں کا لوہا منوانے والے محمدرضوان پر کپتانی کی بھاری ذمہ داری ڈالے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ محمد رضوان کو دورہ نیوزی لینڈ کے لیے کپتانی مل سکتی ہے، یاد رہے کہ دورہ نیوزی لینڈ کے لیے ٹیم اور کپتان کا اعلان 11 نومبرکو ہوگا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ نیوزی لینڈ کے لیے شیڈول کا اعلان کیا جاچکا ہے، گرین شرٹس دورے میں 3ٹی ٹوئنٹی اور 2 ٹیسٹ میچز کھیلیں گے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ شیڈول میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ٹیم کو دورہ سے پہلے 14دن کا قرنطینہ کرنا ہوگا، پاکستان ٹیم 18 دسمبر کو دورے کا آغاز آکلینڈ میں ٹی ٹوئنٹی سے کرے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں