نوجوان وکٹ کیپر محمد رضوان کو دورہ انگلینڈ اور نیشنل ٹی ٹوئنٹی میں عمدہ کا ثمر ملنے لگا، محمد رضوان کو پاکستان ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بنائےجانےکا امکان ہے۔
وکٹ کیپنگ اور بیٹنگ میں صلاحیتوں کا لوہا منوانے والے محمدرضوان پر پی سی بی نے اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے اور ان پر کپتانی کی بھاری ذمہ داری ڈالے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد رضوان کو دورہ نیوزی لینڈ کے لیے کپتانی مل سکتی ہے۔دورہ نیوزی لینڈکے لیےٹیم اور کپتان کا اعلان 11نومبرکو ہوگا۔
ذرائع کے مطابق اظہر علی کو ایک سال کےلئے کپتان بنایا گیا تھا اور اب ان کی تجدید نہیں ہوگی جب کہ بابر اعظم کی ٹی 20 کپتانی میں پہلے ہی ایک سال کا اضافہ کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ نیشنل ٹی 20 کپ میں محمد رضوان کو بہترین وکٹ کیپر قرار دیا گیا تھا جس پر کامران اکمل دلبرداشتہ ہوگئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: آسٹریلوی اخبار نے محمد رضوان کو آئی پی ایل کا ’سپر مین‘ بن دیا
What a grab this was by Mohammad Rizwan! 🤯 pic.twitter.com/lbDQdql3Ko
— ICC (@ICC) October 13, 2020
پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ نیوزی لینڈ کے لیے شیڈول کا اعلان کیا جاچکا ہے، گرین شرٹس دورے میں 3ٹی ٹوئنٹی اور 2 ٹیسٹ میچز کھیلیں گے۔
نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ شیڈول میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ٹیم کو دورہ سے پہلے 14دن کا قرنطینہ کرنا ہوگا، پاکستان ٹیم 18 دسمبر کو دورے کا آغاز آکلینڈ میں ٹی ٹوئنٹی سے کرے گی۔
شیڈول کے مطابق دوسرا ٹی ٹوئنٹی 20 دسمبر کو ہیملٹن اور تیسرا 22 دسمبر کو نیپیئر میں ہوگا۔اسی طرح پہلا ٹیسٹ ٹار نگا میں 26 دسمبر اور دوسرا 3 جنوری سے کرائسٹ چرچ میں ہوگا، پاکستان سے پہلے ویسٹ انڈیز کی ٹیم نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی۔