بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

سرفراز کو موقع کیوں دیا؟ بابر اعظم نے بتادیا

اشتہار

حیرت انگیز

سنچورین: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ آج کے میچ میں تجربے کو دیکھتے ہوئے سرفراز کو موقع دیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاپ آرڈر نے بہت عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا، سیریز میں ٹاپ آرڈرکا فارم میں آنا انتہائی مفید رہا۔

انہوں نے کہا کہ سیریز میں کوشش کی وکٹ پر رک کر کھیلوں، کوشش ہوتی ہے ٹیم کے لیے کھیلوں اور سب کو ساتھ لے کر چلوں۔

بابر اعظم نے کہا کہ سیریز میں مڈل آرڈر بیٹنگ نے پرفارم نہیں کیا لیکن ٹیم کی مجموعی کارکردگی سے مطمئن ہوں، بلے بازوں، فیلڈرز اور بولرز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

مزید پڑھیں: پاکستان نے جنوبی افریقہ کو شکست دے کر سیریز جیت لی

قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ آئی سی سی رینکنگ میں نمبر ون بلے باز بننا خوشی کی بات ہوگی۔

دوسری جانب پی سی بی نے قومی ٹیم کو جیت کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ بابر اعظم کی قیادت میں ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔

پی سی بی نے کہا کہ امید ہے ٹیم ٹی ٹوینٹی سیریز میں بھی کامیابی کے تسلسل کو برقرار رکھے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان نے جنوبی افریقہ کو تیسرے ون ڈے میچ میں 28 رنز سے شکست دے کر سیریز 2-1 سے اپنے نام کرلی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں