تازہ ترین

میرا دل کہہ رہا ہے یہ جلسہ تمام ریکارڈ توڑ دے گا، عمران خان

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان...

’اب کوئی راستہ نہیں بچا، ساری امیدیں سپریم کورٹ سے ہیں‘

سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران...

صدر مملکت نے الیکشن کے حوالے سے وزیر اعظم کو خط لکھ دیا

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیر...

چین نے پاکستان کا 2 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کر دیا

پاکستانی معیشت کے لیے چین سے اچھی خبر آگئی...

’ایشیا کپ کے لیے ٹیم تیار ہے‘

لاہور: قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ کے لیے ٹیم تیار ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ یو اے ای کی کنڈیشن سے واقف ہیں کوشش ہوگی ایشیا کپ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ بھی یو اے ای میں ہوا تھا جس میں ہماری کارکردگی اچھی رہی تھی۔

بابراعظم نے کہا کہ ٹیسٹ سے ون ڈے کرکٹ میں جانے پر مائنڈ سیٹ چینج کرنا پڑتا ہے، نیدرلینڈز سیریز کے لیے چار پانچ دن بعد کیمپ شروع ہورہا ہے کوشش ہے کہ تربیتی کیمپ میں پریکٹس میچ بھی کھیلیں۔

مزید پڑھیں: بابر اعظم نے سری لنکا سے شکست کی وجہ بتادی

قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ سری لنکا کے خلاف دونوں ٹیسٹ میچز میں پوری ٹیم نے اچھا پرفارم کیا کھلاڑیوں سے کہا ہے کہ مثبت سوچیں اور اپنا بہترین کھیل پیش کریں۔

انہوں نے کہا کہ ہر میچ یا سیریز کے بعد خامیوں پر قابو پانے کے لیے بات ہوتی ہے جبکہ ٹیسٹ کرکٹ میں پریشر کنٹرول کرنا ہی اہم ہوتا ہے۔

بابر اعظم نے کہا کہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں اچھی پارٹنرشپ نہیں لگ سکی ایک بڑی پارٹنرشپ سے مخالف ٹیم پر پریشر بڑھتا ہے، سری لنکا نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

Comments