تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

بابراعظم کے ‘بیٹ تیز’ کرنے کی ویڈیو سامنے آگئی

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے جنوبی افریقا کے خلاف سیریز کی تیاری کر لی۔

جیسے شکار کرنے کے لیے چھری تیز کی جاتی ہے ایسے بابر اعظم نے جنوبی افریقا کو شکار ‏کرنے کے لیے بیٹ تیز کرلیے۔

بابراعظم نے بیٹ تیزکرلیے بابر نے ہیمرسے بلے کی اسٹروک کی جانچ کی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ‏بابر اعظم کی تیاریوں کی ایک مختصر ویڈیو جاری کی ہے جس میں وہ بیٹ کی جانچ کررہے ہیں۔

https://twitter.com/TheRealPCB/status/1376490296352051203?s=20

پاکستان کی جنوبی افریقہ پر جیت کے لیے بابر اعظم کے بلے سے رن کا سیلاب بہنا ضروری ہے۔ ‏تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ دو اپریل کو سنچورین میں کھیلا جائے گا۔

دوسری جانب دورہ جنوبی افریقا پر موجود قومی اسکواڈ کے تمام ارکان کے کرونا ٹیسٹ منفی ‏آچکے ‏ہیں گرین شرٹس نے ٹریننگ کا آغاز کر دیا ہے۔

کھلاڑی جنوبی افریقی بورڈ کے تحت کام کرنے والے میڈیکل پینل کی ہدایات پر پوری طرح عمل ‏‏درآمد کرتے ہوئے سپر اسپورٹس پارک سینچورین میں پریکٹس کر رہے ہیں، پریکٹس سیشن میں ‏مہمان ‏کرکٹرز بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ میں صلاحیتیں نکھارنے کے ساتھ جسمانی استعداد بہتر ‏بنانے ‏کیلیے فٹنس ڈرلز کا بھی سلسلہ جاری رکھیں گے۔

Comments

- Advertisement -