اشتہار

’نیوزی لینڈ کی ٹیم بہترین ہے اچھا مقابلہ ہوگا‘

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم بہترین ہے اچھا مقابلہ ہوگا نیوزی لینڈ کی ٹیم اچھی ہے تجربہ کار کھلاڑی ہیں۔

ون ڈے سیریز سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابراعظم نے کہا کہ ہمارا فوکس آئی سی سی رینکنگ پر نہیں ہوتا ہماری تمام تر توجہ سیریز کے نتائج پر مرکوز ہوتی ہے جو بہترین کھلاڑی دستیاب ہونگے وہ پلینگ الیون کا حصہ ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کےلئے ون ڈے سیریز کیلئے پراعتماد ہیں ابھی ون ڈے ہو رہا ہے ٹیسٹ کی بات نہ کریں کوشش کریں گےتوازن ٹیم میدان میں اتاریں۔

- Advertisement -

بابراعظم نے کہا کہ سرفراز احمد نے طویل انتظار کیا لیکن اس نے ہمت نہیں ہاری سرفراز نے اپنے وقت کا انتظار کیا اور جب موقع ملا تو پرفارمنس دی سرفراز احمد چار سال سے نہیں کھیلے اس پر کوئی پچھتاوا نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ زیادہ کرکٹ ہونے کی وجہ سے اہم کھلاڑی ان فٹ ہوئے غیر ملکی لیگ کیلئے این او سی ملنا کھلاڑیوں کا حق ہے سلیکٹر، کوچ ، کپتان کا ایک پیج پرہوناضروری ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں