تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

بابر اعظم کیویز کیخلاف پہلے ٹی 20 میں کونسا اعزاز حاصل کرنے جارہے ہیں؟

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا ٹی 20 میچ کھیل کر 100 ٹی 20 میچز کھیلنے والے تیسرے پاکستانی کھلاڑی بن جائیں گے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ میں آج لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جبکہ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم یہ اپنا 100 واں ٹی 20 میچ کھیلیں گے۔

اس سے قبل شعیب ملک 123 اور محمد حفیظ 119 ٹی 20 میچز کھیل یہ سنگ میل عبور کرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بابراعظم کا کہنا تھا کہ نوجوان پلیئرز کی اچھی بات یہ ہے کہ وہ کسی بھی نمبر پر کھیلنا چاہتے ہیں اور اپنا کردار نبھانا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف میں اور رضوان اوپننگ کریں گے اور اہم بات یہ ہے کہ محمد حارث اور شان مسعود کو ایک پلاننگ کے تحت مڈل آرڈرز میں کھلایا، صائم ایوب سمیت دیگر نوجوان پلیئرز کسی بھی پوزیشن پر کھیلنے کو تیار ہیں اور اپنا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نوجوان پلیئرز کسی ایک نمبر کا نہیں سوچتے بلکہ ہر نمبر پر پرفارم کرنا چاہتے ہیں یہ پلس پوائنٹ ہے کہ وہ کہتے ہیں ہمیں پلان بتائیں ہم اس کے مطابق کھیلنے کو تیار ہیں۔

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ اوپننگ جوڑی میں تبدیلی کا کوئی پلان نہیں ہے، میری اور رضوان کی اوپننگ جوڑی ہے اسے کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔

Comments

- Advertisement -