جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

’آپ بچپن سے میرے پسندیدہ کرکٹر رہے ہیں‘ بابر اعظم کا پیغام

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے جنوبی افریقی بلے باز اے بی ڈیولیرز کی ریٹائرمنٹ پر انہیں شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے جنوبی افریقی بلے باز اے بی ڈیولیرز کے ساتھ تصویر شیئر کی اور لکھا کہ ’ڈی ویلیرز بچپن سے میرے پسندیدہ کرکٹر رہے ہیں، ہمیشہ ان کے انداز کی کرکٹ سیکھنے کی کوشش کی۔

بابر اعظم نے سابق جنوبی افریقی کپتان کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ نے کرکٹ کی کئی نسلوں کو متاثر کیا ہے، اب بھی یاد ہے جب پہلی بار ملا تھا تو آپ بڑے والہانہ انداز سے ملے تھے۔

جنوبی افریقا کے جارح مزاج بیٹسمین اے بی ڈی ویلئیرز نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

اے بی ڈی ویلئیرز نے اپنے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ اب 37 سال کی عمر میں یہ شعلہ اتنی تیز نہیں جلتا۔

انہوں نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا تھا کہ ’میں ٹیم کے ہر کھلاڑی کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا، ہر حریف کا، ہر کوچ، ہر فزیو اور ہر اسٹاف ممبر کا جو اس سفر میں شامل رہے ۔

واضح رہے کہ ڈی ویلئیرز دوہزار اٹھارہ میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہوگئے تھے لیکن وہ مختلف ممالک میں لیگ کرکٹ کھیل رہے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں