دبئی: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے شاداب خان کے حق میں بڑا بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ کل کا میچ ماضی کو بھلا کر کھیلیں گے۔
متحدہ عرب امارات میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعظم نے بتایا کہ ٹیم کی تیاری بہت اچھی ہے، کیمپ اور وارم اپ میچز کی وجہ سے بھی تیاری بہت اچھی ہوئی۔
کپتان کا کہنا تھا کہ میچ والے دن ماضی کو بھلا کر اچھا کھیلیں گے، ریکارڈ ٹوٹنے کے لیے بنتے ہیں ہم اس بار ریکارڈ توڑ کر نیا ریکارڈ بنانے کی کوشش کریں گے۔
مزید پڑھیں: ٹی 20 ورلڈ کپ 2021: بھارت کے خلاف میچ کے لیے پاکستان کی 12 رکنی ٹیم کا اعلان
یہ بھی پڑھیں: بھارتی کپتان اظہرالدین نے کیا ٹپس دیں؟ یونس خان نے بتادیا
بابر اعظم نے بتایا کہ شروع میں دو اہم میچز ہیں، جن کے لیے ہم بالکل تیار ہیں، ٹیم کے کھلاڑیوں کو اچھا کھیل پیش کرنے کی ہدایت کردی ہے، ہماری بولنگ ٹی ٹوینٹی میں ہمیشہ بہت اچھی رہی، جس کی وجہ سے فتح حاصل ہوئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم سے ملاقات ہوئی تھی، جس میں انہوں نے 92کے تجربات سے آگاہ کیا اور ہم نے ان باتوں کو نوٹ بھی کرلیا، جن پر عمل کرکے کامیابی سمیٹنے کی کوشش کریں گے۔ بابر اعظم نے کہا کہ شاداب خان بہت محنت کر رہا ہے اور اس کی بولنگ پر اعتماد ہے۔
یاد رہے کہ کل ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ کے تیسرے میچ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، دونوں ٹیمیں ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کرنے کے لیے سخت ٹریننگ کررہی ہیں۔