لاہور: دورہ میں آسٹریلیا میں کپتان بابر اعظم ہی قومی ٹیم ٹیسٹ کی قیادت کریں گے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف اور کپتان قومی ٹیم بابر اعظم کی ملاقات ختم ہوگئی ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ دورہ آسٹریلیا میں بابر اعظم ہی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی نے بابر اعظم کو ٹیسٹ کی قیادت کی پیشکش کی ہے تاہم بابر نے کہا کہ سوچ کر جواب دوں گا۔
دورہ آسٹریلیا میں بابر اعظم ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کریں گے، شعیب جٹ نے بریکنگ نیوز دے دی#ARYNews #ARYSports #BabarAzam pic.twitter.com/e3sJDosBmQ
— ARY NEWS (@ARYNEWSOFFICIAL) November 15, 2023
علاوہ ازیں قذافی اسٹیڈیم سے نکلنے پر کلب کرکٹرز نے بابر اعظم کی گاڑی کو گھیر لیا اور کرکٹرز کی جانب سے ان کے حق میں نعرے لگائے گئے۔
اس سے قبل ذرائع کا کہنا تھا کہ بابر اعظم کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان برقرار رکھنے کی تجویز سامنے آئی ہے، جب کہ ون ڈے اور ٹی 20 فارمیٹ کے لیے نیا کپتان لانے کی تجویز دی گئی ہے۔
بابر اعظم کے علاوہ آج ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈ برن اور ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر بھی ذکا اشرف کو رپورٹس دیں گے۔