اشتہار

بابراعظم سمیت کئی قومی کھلاڑی رمضان ٹورنامنٹ کھیلیں گے

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور میں ہونے والے رمضان ٹورنامنٹ میں کپتان بابر اعظم سمیت پاکستان کے معروف کرکٹرز شرکت کریں گے۔

ایونٹ میں شاداب خان، احسان اللہ، اسامہ میر، اعظم خان، عثمان قادر، عمر اکمل، احسن علی، اور عابد علی جیسے دیگر ٹاپ کھلاڑی شامل ہوں گے۔

ایک پرائیویٹ کرکٹ انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام ہونے والے اس ٹورنامنٹ میں آٹھ ٹیمیں حصہ لیں گی اور ہر ٹیم کو دو دو بین الاقوامی کھلاڑیوں کی خدمات حاصل ہوں گی۔

- Advertisement -

ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائزر پاکستان کے سابق کپتان سلمان بٹ ہیں جنہوں نے لاہور میں ایک پریس کانفرنس میں ایونٹ کا اعلان کیا۔

سلمان بٹ نے کہا کہ اس طرح کا ٹورنامنٹ پہلی بار لاہور میں ہو رہا ہے یہ ایونٹ نئے ٹیلنٹ کو بھی اجاگر کرے گا۔
ہر میچ کے بہترین کھلاڑی کو منتظمین کی جانب سے 30,000 روپے کا انعام دیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں