منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

بابر اعظم، فہیم اشرف اور عمر اکمل کی دفعہ 144 کی خلاف ورزی

اشتہار

حیرت انگیز

فیصل آباد: سینٹرل پنجاب کے کپتان اور ٹی ٹوینٹی کپتان منتخب ہونے والے بابر اعظم، فہیم اشرف اور عمر اکمل نے اسٹیڈیم میں موج مستیاں شروع کردیں۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل ٹی ٹوینٹی کپ میں قومی کرکٹ ٹیم کے تین کھلاڑیوں بابراعظم، فہیم اشرف اور عمر اکمل اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں پتنگ بازی کرتے رہے، ضلعی انتظامیہ نے دفعہ 144 کے تحت پتنگ بازی پر پابندی لگا رکھی ہے۔

ذرائع کے مطابق بارش کے باعث سینٹرل پنجاب اور سدرن پنجاب کے درمیان میچ نہیں ہوسکا تھا، میچ نہ ہونے کے فیصلے کے بعد تینوں کھلاڑی پتنگ بازی سے لطف اٹھاتے رہے۔

نئے قومی کپتان کو پتنگ بازی کرتے دیکھ کر شائقین نے خوشی سے نعرے لگائے۔

مزید پڑھیں: سرفراز احمد کو دیگر کھلاڑیوں کے دھکے دینے کی ویڈیو وائرل

ادھر نیشنل ٹی ٹوینٹی میں ناردرن ایریا نے خیبرپختونخوا کو 7 وکٹوں سے شکست دی، بارش کے باعث ناردرن ایریا کو 135 کی بجائے 101 رنز کا ٹارگٹ ملا۔

ناردرن ایریا نے مطلوبہ ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر 12 اوورز میں حاصل کرلیا، ناردرن ایریا کے فاسٹ بولر محمد موسیٰ کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

محمد موسیٰ نے 38 رنز دے کر خیبرپختونخوا کے 4 کھلاڑی شکار کیے، ایونٹ میں 21 اکتوبر کو سندھ اور سدرن پنجاب مدمقابل ہوں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں